ایم کیو ایم کی تقسیم کو ختم کرنا ترجیح ہے،فاروق ستار

249

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہری سندھ کو وڈیروں‘ جاگیرداروں کی کالونی نہیں بننے دیں گے‘ہماری اولین ترجیح اگست سے قبل ایم کیو ایم کی تقسیم کو ختم کرنا ہے ‘شہری اکابرین کو یکجاں کریں گے‘ بحالی کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لے گی‘ نمائندگی ہو یا نہ ہو عوامی جتھوں کے ساتھ جاکر واسا اور حیسکو کو قبلہ درست کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ شب حیدرآباد میں مختصر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔فاروق ستارتنظیم بحالی کمیٹی کے جوائنٹ زونل انچارج دانش کے چھوٹے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے حیدرآباد پہنچے تھے۔