تلاشی کے بہانے شہریوں کولوٹنے والاجعلی پولیس اہلکارگرفتار

176

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن ڈبا موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے باوردی جعلی پولیس اہلکارملزم نجیب الدین ولد نعیم الدین کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،پولیس یونیفارم، کیپ، بیجز اور موٹرسائیکل برآمدکرلی، پولیس کے مطابق گرفتارملزم پولیس یونیفارم اور اسلحہ کا استعمال کر کے شہریوں کو واردات کا نشانہ بناتا تھا، ملزم کے خلاف دومقدمات درج کرکے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔