اسرائیل سے تعلقات بحال رہیں گے، سوڈان کی امریکا کو یقین دہانی

290

امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے سوڈان اور اسرائیلی تعلقات کو مزید قوی کرنے کیلئے سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک سے ملاقات کی۔

مصری خبررساں ادارے عربی21 کے مطابق اینتھونی بلنکن اورعبداللہ نے سوڈان اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو مزید قوی کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ [بلنکن اور ہمدوک] نے اسرائیل و سوڈان کے مباین امن کے حصول ، سیاسی ، سلامتی اور معاشی اصلاحات کے نفاذ میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے علاقائی استحکام ، سوڈان کے امن معاہدوں پر عمل درآمد پر بات چیت کہ جبکہ سوڈانی وزیر اعظم نے بلنکن کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔