کم جونگ ان کے وزن میں اچانک کمی

481

شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک غیر معمولی انٹرویو نشر کیا جس میں پیانگ یانگ کے رہائشی نے کہا ہے کہ وہ اپنے لیڈر کم جونگ ان کی گھٹتے ہوئے وزن کو دیکھ کر دل شکستہ ہے۔

کم جونگ ان کی ایک (مذکورہ بالا) تصویر منظرِ عام پر آئی جس میں اُن کا وزن کافی کم دیکھا جاسکتا ہے۔ شمالی کوریا کا تجزیہ کرنے والے بہت سے ماہرین کو کم جونگ ان کے کم وزن نے حیرت میں ڈال دیا ہے۔
دارالحکومت پیانگ یانگ نے ابھی تک کم جونگ کے وزن سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
البتہ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ انٹرویو دینے والا کون شخص ہے اور اس شخص کا انتخاب کیوں کیا گیا؟۔ کیا واقعی اس کی رائے عوام کی اکثریتی رائے کے مترادف ہے؟۔ تاہم اس انٹرویو کی نشریات کو شمالی کوریا کے سرکاری سینسر بورڈ نے منظور کرلیا ہے۔