ہندوستان میں مکڑی کی نئی قسم دریافت

510

آئے روز سائنسی تحقیقات و کھوج کی بنا پر اس دنیا میں کئی نئی چیزیں و جاندار دریافت ہورہے ہوتے ہیں۔ حال ہی میں بھارت میں مکڑی کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے۔

سائنسدانوں نے ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں مکڑی کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے۔ اس مکڑی کو ایشیئس توکرامی (Icius Tukarrami) کا نام دیا گیا ہے۔

محققین جس میں گجرات ایکولوجیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والے دھروو پراجاپتی بھی شامل ہیں نے بتایا کہ حال ہی میں ہندوستان میں ایشیئس نامی مکڑی کی نئی نسل پائی گئی ہے۔ ابھی تک ایشیئس کی چار نسلوں کا علم ہوا ہے جس میں سے یہ چوتھی ہے۔

اس لحاظ سے اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ ان نسل کے علاوہ بھی اور کئی نسل کی مکڑیاں موجود ہوں۔