ایف نائن پارک؛ فائزر اور ایسٹرا زینکا لگوانے والے دروازہ توڑ اندر داخل

259

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر میں شہرویوں کا آج بھی رش ہے جس کی وجہ سے  فائزر اورایسٹرازینکا ویکسین لگوانے افراد دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسین  لگانے کا عمل کچھ دیر کےلیے روک دیا گیا اور ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کردیا گیا۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیا کے مطابق  ویکسی نیشن  سینٹر میں ایسٹرازینکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے سینٹر  میں بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین  لگانے کا عمل جاری تھا اور دوسرے شہروں سے آنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنےدیا جا سکتا۔

دوسری جانب معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے اسلام آباد میں مختلف ہسپتالوں کے دورےکےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن کاعمل بھرپور انداز میں جاری ہےلوگ ویکسین لگوانے کیلئےاپنے قریبی سنٹرزکارخ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کوبہترین طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت  کی ترجیح ہے مناسب اقدامات کی بدولت کورونا کی صورتحال قابو میں ہےعوام کو ماسک پہننے سمیت کورونا ایس او پز پر  ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔