ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی امیدوار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو حلقے کا دورہ روکنے کیلئے درخواست دے دی

237

سیالکوٹ: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو حلقے کا دورہ روکنے کے لیے درخواست دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دورہ اور ملاقات الیکشن مہم پر اثرانداز ہونے کا سبب بنے گی، چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ضمنی انتخاب سے قبل حلقے کا دورہ کرنے سے روکا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان میرے حلقے کا دورہ کر رہے ہیں میرے حلقے میں چیف جسٹس ہائیکورٹ لیگی امیدوار سے ملاقات کر رہے ہیں، درخواست گزار نے کہا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ گھر یا آفس میں طارق سبحانی سے ملاقات کررہے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر چیف جسٹس ہائیکورٹ کا دورہ اور ملاقات رکوائیں۔