برطانوی مسلح افواج کے سربراہ کرونا کا شکار ہوگئے

200

لندن: برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نےاپنے بیان میں مسلح افواج کے سربراہ کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق کی، وزارت دفاع نے بتایا کہ مسلح افواج کے سربراہ میں کورونا کی تشخیص معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران ہوئی۔

برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نے گزشتہ جمعرات کو سینیئر عسکری قیادت کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ جس کے باعث برطانیہ کی بحریہ، فضائیہ اور اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان اور وزیر دفاع کو احتیاطی قرنطینہ کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔