پاکستان سپر لیگ 6 کے اعداد وشمار

367

کراچی ( سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2018 اور2019 میں ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی،تاہم ملتان سلطانز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے گزرے دو سیزن میں حیران کن کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔مظہر ارشد کے مطابق 2020 میں ملتان سلطانز نے 22 میچز میں سے 13 میچ جیتے اور انکی جیت کا تناسب59.09 رہا ان دو سالوں یہ تناسب کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔2020کے سیزن میں سلطانز پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر موجود ہونے کے باوجود فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ اس سال پہلی مرتبہ سلطانز نے ٹورنامنٹ جیت لیا حالانکہ گروپ مرحلے پر وہ پہلے پانچ میچز میں سے چار ہار چکے تھے۔ اِس سال پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن کھیلا گیا اور ان چھ سالوں میں پانچ مختلف فاتح نظر آئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ(2016اور 2018)پشاور زلمی(2017)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (2019) کراچی کنگز(2020)ملتان سلطانز (2021)پشاور زلمی اس مرتبہ بھی ٹورنامنٹ کی رنر اپ رہی، وہ مستقل مزاجی سے مسلسل بہترین کارکردگی پیش کررہے ہیں۔پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی واحد ٹیم ہے جنہوں نے چار مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی (2017،2018، 2019، 2021 ) ۔ اس کے علاوہ زلمی اور کراچی کی ٹیموں کو یہ اعزاز حاصل ہے ،دونوں ٹیمیں ہر مرتبہ پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ہیں۔ بابر اعظم کی مسلسل کارکردگی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے اوپنر بابر اعظم کو لیگ میں سب سے کامیاب بیٹسمین کا اعزار حاصل ہے۔بابر اعظم نے 11 اننگز میں 554 رنز اسکور کیے،انفرادی کارکردگی کے حساب سے یہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ٹوٹل ہے۔ بابر اعظم نے اس سال سب زیادہ رنز بناتے ہوئے 2020 کے سیزن میں473 رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں اپنے 2000 رنز بھی مکمل کئے اور اسطرح لیگ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے بیٹسمن ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین میں 2021:بابر اعظم (554)2020: بابراعظم (473) 2019:شین واٹسن(430)2018:لوک رونچی(435)2017:کامران اکمل(353)2016:عمراکمل(335)۔ پاکستان سپر لیگ 6 کے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رن ریٹ 8.67 نوٹ کیا گیا یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اب تک سب زیادہ رن ریٹ رہا زیادہ سے زیادہ باؤنڈریز کا اعزاز پاکستان سپر لیگ کے حالیہ ایڈیشن میں 440 چھکے لگائے گئے جو کہ لیگ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اسطرح اس سیزن میں 1012 چوکے لگائے گئے اس سے قبل 1000 چوکوں کا ریکارڈ درج کیا گیا تھا۔ 2018 کے ایڈیشن میں 415 چھکے ریکارڈ بک میں درج کئے گئے اور 2019 کے ٹورنامنٹ میں 879 چوکے لگانے کا ریکارڈ موجود ہے ایمرجنگ کھلاڑی کا اعزاز ملتان سلطانز سے تعلق رکھنے والے 22 سال نوجوان بولر شاہنوا زدھانی نے ٹورنامنٹ میں 17.00کی ایوریج کے ساتھ 20 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایمرجنگ کھلاڑی کی طرف سے 20 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ پہلی مرتبہ انجام دیا گیا۔ 2019 کے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے اسپنر عمر خان نے 15 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر رکھا تھا تاہم ایمرجنگ فاسٹ باؤلر کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیکا اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیمحمد حسین کے پاس تھا انہوں 2019 میں 12 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ شاہنواز دھانی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سابق ایڈیشنز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں اس سے قبل 2019 کیسیرن میں فہیم اشرف نے 21 وکٹیں حاصل کیں تھیں اور 2019 کے سیز ن میں حسن علی نے 25 وکٹیں اپنے نام کیں تھیں۔ پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں نوجوان کھلاڑی کثرت سے کھیل رہے تھے۔ ایمرجنگ کیٹگری میں 19 نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا، جس میں 15 بولر تھے 11 فاسٹ باؤلر جبکہ چار اسپنر بھی ایمرجنگ کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ 9 فاسٹ باؤلر کو ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع دیا گیا،پشاور زلمی کے عامر خان، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ذیشان ضمیر صرف دو ایسے باؤلر ہیں جن کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا چانس نہیں مل سکا۔ زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ایمرجنگ کھلاڑی،شاہنواز دھانی(20)،محمد وسیم(12)،محمد عمران(9)،ارشد اقبال(8)،خرم شہزاد(7)،احمد دانیال(6)،عاکف جاوید(6)،عباس آفریدی(4) اور محمد عمر(2)۔پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے 4 اسپنرز آرش خان، احمد صفی عبداللہ،ابرار احمد اور معاذ خان ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں 247 رنز بنائے، یہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی کی تاریخ کا سب بڑا اسکور تھا اس سے قبل 2010 میں نیشنل ٹی ٹونٹی میں کراچی ڈالفنز نے لاہور وائٹس کے خلاف 243 کا مجموعہ کھڑا کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اس بڑے اسکور کو بنانے میں عثمان خواجہ کے 56 گیندوں پر 105 رنز بھی شامل تھے، عثمان خواجہ پی ایس ایل کی تاریخ میں سنچری بنانے والے پہلے کپتان ہیں۔ 247رنز کے بڑے ٹوٹل کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ صرف 15 رنز سے جیتنے میں کامیاب ہوئی کیونکہ پشاور زلمی نے بھرپورمقابلہ کرتے ہوئے جواب میں 232 رنز بنائے۔ اس میچ میں ٹوٹل 469 رنز بنے اس سے قبل 2019 کے ایڈیشن میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں 427 رنز بنے تھے۔

پ