جام کمال کی عثمان کاکڑ کے لواحقین سے تعزیت‘ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

210
مسلم باغ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سابق سینیٹر عثمان کاکڑ مرحوم کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں

کوئٹہ( نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین کو تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین سے تعزیت کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ
بلوچستان حکومت عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کرانے کے لیے تیار ہے، لواحقین سے ہر ممکن تعاون کیاجائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب نے بھی مسلم باغ جاکر سابق سینیٹر کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔