حکومت قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہے‘فروغ نسیم

300

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہے،بارکونسلز سمیت ہر ایک کو قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،داد رسی قانون بنانے سے نہیں بلکہ قانون پر موثرعملدرآمد سے ہی ممکن ہے،عصمت دری کے خلاف بنائے گئے پاکستان کے قانون کو پوری دنیا سراہتی ہے،مقدمات کے فیصلوں میں غیر ضروری تاخیر کا خمیازہ کئی نسلیں بھگتی ہیں۔وہ اتوار کو یہاں وزارت قانون میں بار ایسوسی ایشنز میں چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی خطاب کیا جبکہ وزیر مملکت علی محمد خان، پارلیمانی سیکرٹری قانونی ملیکہ بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔