سڈنی: کورونا کے باعث کرفیو نافذ‘ سڑکیں اور بازار سنسان

259
آسٹریلوی شہر سڈنی میں کرفیو کے باعث سڑکیں اور شاپنگ مال سنسنان پڑے ہیں

سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے تناظر میں عائد پابندیوں کو 2ہفتے مکمل ہوگئے اور اس دوران کرفیو کے باعث سڈنی میں سڑکیں اور بازار سنسنان ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسوں کے تناظر میں انتہائی اقدام کیا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سڈنی سمیت آسٹریلیا کے بڑے شہر کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث شدید خطرات کی لپیٹ میں ہے، تاہم کئی یورپی ممالک نے سیاحتی موسم شروع ہوتے ہی پابندیاں ہٹادی ہیں۔ ماہرین نے اس بے احتیاطی پر سنگین خطرات سے خبردار کیا ہے۔