موڈرنا اور فائزر بائیو این ٹیک ویکسین سے دل کی بیماری کا خطرہ ہے

472

واشنگٹن: امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے انسداد کورونا کے لیے موڈرنا اور فائزر بائیو این ٹیک ویکسین سے دل کے عضلات (پٹھوں) اور جھلی کی سوزش میں اضافے ہوسکتا ہے اور اس کی  وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو خبردار کیا  ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایف ڈی اے نے موڈرنا اور فائزر کی بائیو این ٹیک کی ویکسین کی فیکٹ شیٹ میں دل کی سوزش کے خطرے کی وارننگ شامل کردی ہےاور یہ وارننگ امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے دلائل، انفارمیشن اور جامع نظر ثانی کے بعد اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

U.S. FDA meeting on COVID-19 vaccines to discuss criteria for emergency nod | Reuters

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ سی ڈی سی اور امیونائزیشن پریکٹسز کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں ان رپورٹس کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق ان ویکسینز کے مضراثرات خصوصا دوسری خوراک کے بعد  سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موڈرنا اور فائزر ویکسینز کے مضر اثرات خصوصا دوسری خوراک کے بعد  سامنے آئے ہیں جس میں مایو کارڈیٹس ( دل کے عضلات کی سوزش) اور پیری کارڈیٹس ( دل کے بیرونی ٹشوز کی سوزش) کے خطرات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب امریکا کے ویکسین ایڈورس ایونٹ رپورٹنگ سسٹم میں جون کے دوسرے ہفتے کے اختتام تک مایو کارڈیٹس اور پیری کار ڈیٹس کے 12 سو سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے رپورٹنگ سسٹم کے مطابق  مذکورہ ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد سب سے زیادہ مردوں میں ان کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ کمپنی نے فائزر اور موڈرنا نے تاحال ایف ڈی اے کی اس وارننگ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔