ایران نے عالمی جوہریاتی ادارے کو اُسی کا قانون یاد دلا دیا

370

جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی ای اے ای) نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے جوہری پلانٹس کی تصاویر ادارے کو فراہم کرے جبکہ ایران نے انکار کردیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ تہران کبھی بھی ایرانی جوہری مقامات کی اندرونی تصاویر اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی جوہریاتی ادارے کے حوالے نہیں کرے گا۔ کیونکہ آئی ای اے سی سے ہوئے معاہدے کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔

پارلیمنٹ کا موقف ہے کہ چونکہ معاہدے کی میعاد ختم ہوگئی ہے اسلیے درج کردہ معلومات میں سے کسی بھی قسم کی معلومات بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو نہیں دی جائے گی اور جوہری پلانٹس کے اعداد و شمار اور تصاویر ایران اپنے پاس ہی رکھے گا۔

خیال رہے کہ ایران کے اس اعلان سے ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق بات چیت میں رکاوٹ آسکتی ہے۔

تین سال پہلے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے سے دستبردار ہوکر تہران پر پابندیاں عائد کی تھیں۔