جرمنی میں حماس کے جھنڈوں پر پابندی

300

حماس نے  اپنے جھنڈے پر پابندی لگائے جانے پر جرمن حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جرمنی نے حماس کے جھنڈ کو مبینہ طور پر یہود مخالف تشدد سے جوڑ دیا ہے جس پر حماس نے سخے احتجاج کیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بیان دیا کہ ہم حماس کے جھنڈے پر پابندی لگائے جانے پر جرمنی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار اور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرمنی کا یہ فیصلہ حماس کا اںصاف پسند مطالبہ اور فلسطینیوں کی نمائندگی کی عکاسی نہیں کرتا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی تحریک صیہونی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اور کسی بھی قبضہ کاروں کیخلاف طاقت کا استعمال کرنا تمام بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی حقوق کے ماتحت ہیں۔