مقبوضہ کشمیر: بھارتی ائیر فورس کی بیس پر دو دھماکے

228

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں جموں ائیرپورٹ پر قائم بھارتی فضائی کے بیس اسٹیشن پر دو بم دھماکوں میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں ایئرپورٹ پربھارتی ایئر فورس کے ایک اسٹیشن میں مبینہ طور پر ڈورن کے ذریعے دو دھماکے پانچ منٹ کے وقفے سے کیے گئے۔ دھماکے ائیر بیس کے ٹیکنیکل ایریا میں ہوئے، ایک دھماکے میں عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا دھماکا کھلی جگہ پر ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں کسی سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل جموں پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے 5 سے 6 کلو وزنی بارودی مواد ملا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ائیر فیلڈ میں ڈرون کے ذریعے گرایا گیا۔