ہانگ کانگ: جعلی خبروں سے متعلق نام نہاد قانون کا اعلان

265
ہانگ کانگ: پولیس کے نئے سربراہ ریمنڈ سوئی انتظامی نگراں کیری لائم کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے ہیں

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ نے حکومت کے ناقد میڈیا کو دبانے کے لیے جعلی خبروں سے متعلق قانون کی منظوری دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہانگ کانگ پولیس کے نئے سربراہ ریمنڈ سوئی نے حکومت کے ناقد میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ نئے پولیس سربراہ نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا،جس میں ہانگ کانگ کی انتظامی سربراہ کیری لائم بھی موجود تھیں۔ یاد رہے ک چین کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے قدغنوں کے باعث حال ہی میں ہانگ کانگ کا بڑے اخبار ایپل ڈیلی نے اپنی اشاعت بند کردی ہے۔