فرانسیسی صدر کا ترکی کے ساتھ کشیدگی میں کمی کا اعتراف

79
برسلز: فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کررہے ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے اعتراف کیا ہے کہ پیر س حکومت اور اور ترکی کے مابین کشیدگی حالیہ ہفتوںمیں خاطر خواہ کم ہو ئی ہے۔ صدر ماکروں نے برسلز میں منعقد ہونے والے یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا کہ پیرس اور انقرہ کے درمیان پیدا ہونے والے تناؤ میں کمی آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کے ساتھ دوبارہ سے مشترکہ کاروائیوں کے سلسلے کا آغاز کریں گے۔یاد رہے کہ فرانسیسی صدر نے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کے علاوہ فرانس میں زمین مسلمانوں پر تنگ کردی تھی،جس کے باعث تُرکی کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔