ماضی میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، وزیر خزانہ

318

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں اپوزیشن میرے اعداد وشمار  کو   غلط ثابت کرے، کوروناکےدوران پوری دنیامیں منفی گروتھ ہوئی، لیکن پاکستان گروتھ میں اضافہ ہوا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم نےاکنامک ایڈوائزری کونسل بنائی ہے، جس کے بعدکرنٹ اکاؤنٹ اب بھی 11ماہ کاسرپلس ہے،مفتاح اسماعیل نے کرنسی کو ڈی ویلیو کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی بحران کا شکار ہوئی، وزیراعظم عمران خان غریب پر بوجھ نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، عمران خان غریب آدمی کے ساتھ ہیں۔