قومی کرکٹ اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گئی

394

کراچی (سید وزیر علی قادری) قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گئی، کھلاڑی پریکٹس کے لیے کچھ دیر بعد ڈربی روانہ ہونگے۔

 قومی کرکٹ ٹیم ڈربی پہنچنے کے بعد 3دن کے لیے آئسولیشن روم میں قیام کریں گے، جس کے بعد تمام کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت ہوگی، میچز کھیلنے کے بعد  قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا،  پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔