ٹیلی گرام صارفین کے لیے شاندار فیچر متعارف

388

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی واٹس ایپ کی متبادل موبائل ایپلیکیشن ٹیلی گرام نے صارفین کے لیے شاندار سہولت متعارف کرادی۔

ٹیلی گرام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین ویڈیو کال گروپ کی صورت میں کرسکیں گے جبکہ اس سے قبل دو صارف ہی آپس میں بات کرسکتے تھے۔

کمپنی کے مطابق گروپ ویڈیو کال کے دوران صارفین کو اسکرین شیئر کرنے کی سہولت بھی ہوگی جبکہ وہ مختلف اینیمیٹڈ تصاویر اور اسٹیکرز بھی دوستوں کو بھیج سکیں گے۔

ٹیلی گرام نے گروپ ویڈیو کالنگ کی سہولت صرف موبائل صارفین کے لیے متعارف نہیں کرائی بلکہ کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ پر استعمال کرنے والے بھی اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔