دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

353

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ( ڈی جی آئی ایس پی آر ) ڈائریکٹر میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا ہےکہ نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کو سامنے لانے کےلیے  15بہترین شرکاکواسکالر شپ پربیرون ممالک بھیجاجائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے 72یونیورسٹیوں سےرابطہ کیا  گیا تھا ، جس میں گزشتہ سال 1100سےزائدنوجوانوں نےرجسٹریشن کرائی تھی، جنہیں نومبر 2020 میں 6 مختلف تھیمز دی گئیں تھی،  10 مارچ 2021 تک 300سےزائد لوگوں نےشارٹ فلمز بناکر ہمارے پاس جمع کرائیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد 122فلمز کاانتخاب کیا ہے۔

میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نےپاکستان کےتشخص کونقصان پہنچایا، انسداددہشتگردی کی جنگ تقریباً ہم جنگ جیت چکے ہیں ، اب نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمزبنائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،یہ اپنی طرز کاپہلا شارٹ فلم فیسٹیول ہے، جس کا انعقادآئی ایس پی آرکےتعاون سےکیاگیاہے،فلم فیسٹیول کےانعقاد کامقصدپاکستانی یوتھ میں تخلیقی  صلاحیتوں کواجاگرکرناہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فلموں میں  چھوٹے پیمانے پر صنعتی سرگرمیاں  بھی شامل ہیں، زراعت اورانسان دوستی،جذبہ ایثارپربھی فلمیں بنائی گئیں ہیں، وادی سندھ کی تہذیب اورعلاقائی ثقافتوں پربھی شارٹ فلمیں بنائی گئیں، نوجوانوں نےثقافتی ،سماجی اورخواتین کےمعاشرےمیں کردارپرمبنی فلمیں بھی بنائیں ہیں۔

میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کی ماسٹرتھیم پاکستان کےبارے میں عمومی تاثرکوحقیقت سےہم آہنگ کرنا ہے، موبائل فون سےبنائی گئی شارٹ فلمز شامل کرنےکامقصد زیادہ سےزیادہ نوجوانوں کو موقع دینا تھا۔