‘افغانیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے امریکا شرکت دار رہے گا’

243

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ فوج کے انخلا کے بعد بھی افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے، افغانیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے تاہم امریکا ان کا دیرپا شرکت دار رہے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی  کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی جس میں افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے۔افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں اگرچہ بائیڈن نے افغانستان کی مدد کے لیے امریکہ کے پرعزم ہونے کا اعادہ کیا لیکن انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی فوج کو واپس گھر بلایا جائے۔

صدر غنی نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے عوام اور راہنماوں میں اتفاق، سیکیورٹی فورسز کے عزم اور امریکا کے ساتھ شراکت داری سے وہ مسائل پر قابو پا لیں گے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، کہ فوج کے انخلا کے بعد بھی افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے، افغانیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے تاہم امریکا ان کا دیرپا شرکت دار رہے گا۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ 2ہزار448مریکیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے قربانی دی ہم تعلقات کے ایک نئے باب میں داخل ہورہے ہیں نئے باب میں امریکا کے ساتھ شراکت داری فوجی نہیں ہوگی، جوبائیڈن کا فیصلہ تاریخی ہے، ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور امریکی سفارتخانہ کام جاری رکھے گا۔