نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن نظام پر تحفظات ہیں، ڈاکٹر محمد علی

165

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لیاقت یونیورسٹی اسپتال کے اجلاس میں ملک میں پہلی مرتبہ نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن (NLE) نظام متعارف کرانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نئے نظام میں سقم موجود ہے اور نظر ثانی کی ضرورت ہے جبکہ اس نظام کے نفاذ سے قبل ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے۔پی ایم اے کا اجلاس صدر ڈاکٹر محمد علی قائم خانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف امور زیر غور لائے گئے جبکہ اجلاس کے شرکاءنے نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن نظام پر تفصیلی غور وخوص کیا اور اس کے ساتھ ہی نجی میڈیکل کالجز میں ہا¶س جاب کے دوران وظیفہ نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ نجی میڈیکل کالجز میں دوران ہا¶س جاب وظیفہ دیا جائے۔