بھارت: پاگل ہاتھی نے شہریوں کو کچل دیا‘ 16افراد ہلاک

230

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں جھنڈ سے الگ ہوجانے والے بدمست ہاتھی نے 16شہریوں کو کچل کر ہلاک کردیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق پاگل ہاتھی 2ماہ کے دوران اب تک 16 افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے۔ بھارت کے محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ بدمست ہاتھی کی 20 ارکان پر مشتمل ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ امید ہے کہ وہ جلد ہی واپس اپنے جھنڈ سے آملے گا۔محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ہاتھی کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہوسکتی ہے ، جسے خراب رویے پر اپنے جھنڈ سے دور کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہاتھی عمومی طور پر پْرسکون رہتے ہیں۔