‘سندھ حکومت نے جمہوری روایات پامال کرکے بجٹ منظور کیا’

245

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جمہوری روایات کو پامال کرکے بجٹ منظور کرلیا۔

بجٹ منظوری کے بعد سندھ اسمبلی میڈیا کارنرپر صحافیوں سے بات چیت کرتےہوئے سیدعبدالرشید نے کہا کہ

جس طرح بجٹ پیش ہوا اور بحث کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے رویوں کی مزمت کرتا ہوں تاریخ میں پہلی بار نہ کوئی کٹ موشن آیا نا کوئی ترمیم۔کا موقع دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی اور ایم۔کیو ایم کی نورا کشتی میں بجٹ منظور کرلیا گیا سندھ کے عوام پر اس ظالمانہ بجٹ کو مسلط کردیا گیا ہے اصل اپوزیشن تو میں ہوں، اپوزیشن والے وفاق کی حکومت میں ہیں اس بجٹ میں شرع سود 1440 فیصد بڑھ گیا ہےتقاریر میں کہا گیا کہ مدارس کا ماڈرن نظام لایا جائے گا مگر اے ڈی پی میں اسیا کوئی پروگرام نہئں رکھا گیا۔

سیدعبدالرشید کا کہنا تھا کہ میری تجویز پر کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کرنے پر شکرگزار ہوں لیکن اسکا کوئی مکینیزم موجود نہیں ہے آج وزیر اعلی سے 25 ہزار تنخواہ پر عملدرامد کے حوالے سے بات کرنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اراکین کے حلقوں میں ترقیاتی اسکیمیں دی ہیں میں اس پورے بجٹ سیشن میں حکومت اور اپوزیشن کے رویوں کی مزمت کرتا ہوںوفاقی حکومت میں شامل تینوں جماعتیں اپنے اپنے ایجنڈے پر ہیں ان جماعتوں کی وجہ سے اپوزیشن کا کرادر موثر نہیں ہوپارہا۔