اب وارننگ نہیں، فوراً برطانوی جہازوں کو تباہ کیا جائے گا، روس

339

روس نے خبردار کیا ہے کہ اب اگر برطانوی جہاز بحرِ اسود میں داخل ہوئے تو براہِ راست انہیں تباہ کردیا جائے گا اور خبردار بھی نہیں کیا جائے گا۔

رائٹرز کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ اب برطانوی جہازوں کے بحرِ اسود میں داخل ہونے پر وارننگ جاری نہیں کی جائے گی، انہیں تباہ کیا جائے گا۔

ریابکوف نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ، “ہم دلیل سے کام لے سکتے ہیں ، بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ کرسکتے ہیں اور اگر اس دونوں کام نہ بنا تو ہم بمباری کرسکتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بم اب جہازوں کے راستے میں نہیں رکھے جائیں گے بلکہ براہِ راست جہازوں پر داغے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب برطانیہ کے ایک روئل نیوی ڈیفنڈر نامی جہاز نے بحیرہ اسود میں سفر کیا جس پر روس اپنا حق جتاتا ہے۔