پی ایس ایل مکمل، قومی اسکواڈ کے ارکان لاہور پہنچ گئے

245

رپورٹ: (سید وزیر علی قادری) پی ایس ایل 6 مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ اسکواڈ کے ارکان ابوظبی سے لاہور پہنچ گئے۔

 یہ تمام ارکان خصوصی طیارے کے ذریعے ابوظہبی سے لاہور پہنچے  پاکستان میں موجود تین کھلاڑیوں سمیت قومی اسکواڈ کے 11 ارکان اب لاہور سے خصوصی طیارے پر سوار ہوں گے خصوصی طیارہ لاہور سے برمنگھم روانہ ہوگا۔

اس سے قبل  لاہور میں موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ بھی منفی آئی تھی۔3 کھلاڑیوں اور آٹھ ٹیم آفیشلز کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گزشتہ روز کی گئی تھی۔

 قومی کرکٹ ٹیم کل انگلینڈ روانہ ہوگی پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی۔