شمالی کوریا کے جدید ایئر بیس کی توسیع، امریکا کو تشویش

281

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے ملک سے سب سے پرانے اور جدید طیاروں کے ایئربیس سنشون کی توسیع شروع کردی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم ایک تھنک ٹینک سینٹر سی ایس آئی ایس نے سیٹلائٹ امیجری کے ذرئعے شمالی کوریا کے اس اقدام کے شواہد پائے ہیں۔

شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ سے 25 میل شمال مشرق میں واقع ایئر بیس کی توسیع میں رن وے کی مزید بہتری، اور دیگر شعبوں کے مرمتی کام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ توسیع کا عمل بھی جاری ہے۔

یہ اپ گریڈ کورین پیپلز ایئر اور ایئر ڈیفنس فورس کے سالانہ موسمِ گرما کی ٹریننگ سائیکل سے قبل ہورہی ہے جس میں کے پی اے ایف کے طیارے فلائٹ ٹریننگ اور آپریشن کی فائنل جانچ کی جائے گی۔

ایئر بیس کے پی اے ایف کے یونٹ 1017 کا گڑھ ہے جو سویت یونین کے دور میں استعمال ہونے والے جہاز مِگ 29 اور سو-25 کو آپریٹ کرتا ہے۔