ایران اور قطر کا تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

342

ایرانی نو منتخب صدر ابراھیم رائیسی اور قطری ہم منصب شیخ تمیم بن حمد الثانی نے آپسی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

ایرانی خبررساں ادارے پارس ٹوڈے کے مطابق رئیسی نے قطری امیر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے تہران-دوحہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی آنے والی انتظامیہ کیلئے اجتماعی سلامتی خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے جو خطے کی ریاستوں میں امن و استحکام اور اقوام عالم کے لئے سکون اور خوشحالی لاسکتی ہے۔

رئیسی نے قطر اور ایران کے مابین سیاسی مفاہمت اور معاشی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی ایرانی حکومت اپنی معاشی سفارت کاری میں پڑوسی ممالک کو بھی خاصی اہمیت دے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات باقی ممالک کیلئے کے لئے ایک بہترین نمونہ ہوگی۔

دوسری جانب قطری امیر نے ایرانی صدارتی انتخاب جیتنے پر رئیسی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دوحہ-تہران تعلقات کو عمدہ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مفاہمت و ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کی بھی امید ظاہر کی۔