چین: کراٹے اسکول میں آتشزدگی سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

264

صوبے ہینان کے شہر ژیچینگ میں مارشل آرٹس اسکول میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

چینی نشریاتی ادارے بیجنگ توتیاؤ نیوز کے مطابق متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر سات سے سولہ سال کی عمر کے شاگرد ہیں۔

ژیچینگ کاؤنٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور حکام آتشزدگی کے اسباب تحقیقات کر رہے ہیں۔ جبکہ اسکول کے منیجر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے وقت احاطے میں 34 طلباء موجود تھے۔

زخمی شدہ افراد میں چار کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لوگوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔