نواز شریف واپس آئیں ،بلٹ پروف گاڑی دینگے،شہزاد اکبر

125
لاہور: مشیر احتساب شہزاد اکبر پریس کانفرنس کررہے ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف بیمار نہیں، تندرست ہیں وہ خود کو عدالت کے سامنے پیش کریں، انہیں واپس لانے کے لیے برطانیہ سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے شہزاد اکبر نے کہا کہ نوازشریف بیمارنہیں تندرست ہیں وہ خودکو عدالت کےسامنے پیش کریں، اگر عدالت نوازشریف کو بری کردے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف ہمیں بتائیں انہیں کس سے جان کا خطرہ ہے ہم انہیں تحفظ دیں گے، نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی بھی دینا پڑی تو دیں گے وہ پاکستان آئیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف نے صحت کی بنیاد پر برطانیہ میں قیام کی توسیع کامطالبہ کر رکھا ہے،برطانیہ نوازشریف کو ڈی پورٹ کرے تو ان کے پاس اپیل کاحق ہوگا۔ مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ نوازشریف کو لانے کے لیے برطانوی حکومت سے دوبارہ رابطہ کیا ہے، ہم نے برطانیہ کوبتا دیاہے کہ نواز شریف سزایافتہ ہیں، وہ علاج کے لیے وزٹ ویزے پر برطانیہ گئے تھے، برطانوی قانون کے مطابق کوئی شخص وزٹ ویزہ پر6 ماہ سے زیادہ نہیں رہ سکتا۔