ایتھوپیا میں بازار پر بمباری 80 افراد ہلاک‘ 43 زخمی

92
ایتھوپیا: فضائی حملے میں زخمی ہونے والے شہری کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا میں ووٹوں کی گنتی کے دوران مصروف بازار پر فضائی حملے کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں انتخابی عمل کے دوران جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔ بحران زدہ علاقے تیگرائے میں ملکی فوج کی کارروائی کے دوران کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ٹوگوگو نامی علاقے میں فضائی حملے کے دوران ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا ،جس کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک ہوئے۔