آئین کی خلاف ورزی پر کسی کونہیں بخشیں گے‘ناصر حسین

235

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا، پیپلزپارٹی میں چیف جسٹس، آئینی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی گنجائش نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ہمارے لیے قابل احترام ہیں، مسعود الرحمن کے غیرذمے دارانہ طرز عمل پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے، مسعود الرحمن کی تمام پارٹی اجلاس میں شرکت پر پابندی ہے۔