تُرک خاتون موٹرسائیکل پر تنہا افریقہ گھومنے نکل پڑیں

451

عاصل اوزبے نامی ترک خاتون موٹرسائیکل پر تن تنہا افریقہ گھومنے نکل گئی ہیں۔

عاصل کیلئے افریقہ کوئی اجنبی نہیں ہے اس سے قبل وہ مراکش کا 60 روزہ سفر بھی کرچکی ہیں۔ تاہم پہلی بار وہ پورے براعظم کے سفر پر روانہ ہو رہی ہیں۔ یہ استنبول کی گیڈک یونیورسٹی فیکلٹی آف اسپورٹس سائنسز میں پڑھاتی ہے اور خواتین کے لئے solo world tour کی مثال قائم کرنا چاہتی ہے۔

وہ موٹرسائیکل پر یورپ اور ایشیاء کے درجنوں ممالک میں ہزاروں کلو میٹر کا سفر پہلے ہی کرچکی ہے اور ان کا مقصد اپنے کیے گئے سفر پر ایک دستاویزی فلم بنانا ہے۔

انہوں نے جہاز کے ذریعے اپنے سفر کا آغاز کیا جو افریقی شہر کینیا میں لینڈ کرے گا اور وہاں سے پھر وہ موٹرسائیکل پر افریقہ کا احاطہ کریں گی۔