جو لوگ جان بوجھ کر ٹیکس نہیں دینگے انہیں گرفتار کرینگے ، وزیر خزانہ

310

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ جو لوگ جان بوجھ کر ٹیکس نہیں دینگے انہیں گرفتار کرینگے ، گرفتاری کی منظوری وزیر خزانہ اور چیئر مین ایف بی آر دیں گے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے  کہا کہ تھر ڈ پارٹی تاجروں کا آڈٹ کرے گی،ٹیکس نوٹس بھی تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھیج سکتے ہیں،2.5ارب ڈالرز کے یورو، سکوک، گرین، پانڈا بانڈز جاری کیے جائیں گے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں استحکام چاہتے ہیں، جس کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مجموعی طور پر 471 ارب کا معاہدہ کیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ چھٹے اور ساتویں دور کے مذاکرات ستمبر میں ہوں گے، جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کیس منظور ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بجلی ٹیرف بڑھانے سے مہنگائی اور صنعتوں کی پیداوار متاثر ہوگی،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 سے 7 جولائی تک ہونا ہے۔