بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شکست

588

دوشنبے: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے نشانہ بنانے کی سازش ناکام ہوگئی، ایک بار پھر بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت دوول کو منہ کی کھانی پڑی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجکستان کے شہر دوشنبے میں منعقدہ دو روزہ علاقائی اجلاس میں بھارت کی ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے نام ڈلوانے کی  کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت نے ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیہ میں بھی اپنا اعلامیہ ڈلوانے کی کوشش کی مگر اس کو شکست ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو بے نقاب کرتے ہوئے افغانستان میں بھارت کے ناپاک عزائم  کوبھی عالمی سطح اجاگر کیا۔