میٹرک بورڈ کراچی نے تیاریاں مکمل کر لیں، ایڈمٹ کارڈ جاری

310

کراچی: میٹرک بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اور امتحانی فارم جمع کرنے والے اسکولوں اور پرائیویٹ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں اور ریگولر امیدوار اور آن ‏لائن امتحانی فارم جمع کرنے والے اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے  ہیں۔ ‏

دوسری جانب  پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ بھی ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جا رہے ہیں جبکہ بورڈ سے الحاق ‏شدہ اسکولوں کو امتحانی مراکز کا سامان بھی بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے شیڈول کے ‏مطابق جاری کیا جا رہا ہے۔

‏ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید شرف علی شاہ کے مطابق 5جولائی 2021 سے شروع ہونے ‏والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پہلے مرحلے میں دہم جماعت اور اس کے فوری بعد نہم جماعت کے امتحانات لئے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اس ‏سال تقریباً 3لاکھ 50 ہزار امیدوار ان امتحانات میں شریک ہوں گے جبکہ سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا سلسلہ 30جون تک جاری رہے گا اس کے بعد کوئی بھی فارم ‏قابل قبول نہیں ہوگا۔

خیال رہے کراچی ریگولر امیدوار اور آن لائن امتحانی فارم جمع کرنے والے اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ بھی جاری ‏کر دیئے گئے ہیں جبکہ  ‏پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے  ثانوی تعلیمی بورڈترجمان کا کہنا تھا کہ  ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی ‏صورت میں یکم جولائی کے بعد فیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ ‏بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک اے کمرہ نمبر  پانچ اور پرائیویٹ سائنس گروپ کیلئے کمرہ نمبر گیارہ  سے ‏رابطہ کر سکتے ہیں۔