پی ایس ایل 6: پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

390

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ  ( پی ایس ایل  ) 6 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے  ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل  6کے فائنل میچ میں وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

 ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، فائنل کا پریشر دونوں ٹیموں پر ہوگا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے پی ایس ایل کے میچز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، پی ایس ایل فائنل کے لیے تیار ہیں۔