آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی

184

کراچی: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے جس کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہوگئی ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بحران کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطالبات کی عدم منظوری کی وجہ سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے اور ہڑتال کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے جبکہ مختلف شہروں میں پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لئے وقت مانگا تھا، حکومت نے مطالبات مانے نہ ہی ملنے کا وقت دیا۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے اور انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے جبکہ آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے اور غیر قانونی لوڈنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔