کس کا بلاوا پہلے آجائے، عمر رسیدہ جوڑے نے ایک ساتھ موت کو گلے لگالیا

258

برطانیہ میں ایک عمر رسیدہ جوڑے نے خودکشی کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک ساتھ جان دے دی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جوڑے کو اپنے گاؤں میں ریٹائرمنٹ کا گھر ملا ہوا تھا جہاں یہ لوگ رہائش پذیر تھے۔ دونوں ایک دوسرے سے شدید محبت کرتے تھے اور دونوں ایک دوسرے بغیر زندگی گزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ یہی وجہ تھی انہوں نے خودکشی کا معاہدہ کیا تھا کہ جب کوئی ایک مرے گا تو دوسرا بھی مرے گا۔

72 سالہ پیٹر وائٹ اور ان کی 74 سالہ اہلیہ ڈیانا جو مانچسٹر سے تعلق رکھتی ہیں شیلٹر ہاؤسنگ اسکیم میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے۔

دونوں کی موت ادویات کے زیادہ مقدار لینے سے ہوئی ہے۔ انہوں نے موت سے پہلے ایک نوٹ چھوڑا ہے جس میں لکھا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مزید زندگی نہیں گزاریں گے۔