کافی کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

358

محققین نے کہا ہے کہ جو افراد کافی پیتے ہیں اُنہیں آگے جار جگر کے مسائل کی شکایت نہیں ہوتی۔ دوسرے لفظوں میں کافی کو اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کرنے سے جگر کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ کافی نہیں پیتے اُن کی بنسبت کافی کے شوقین افراد میں دائمی جگر کی بیماریوں کا خطرہ 49 فیصد کم ہوتا ہے۔

کافی میں کہویول اور کیفسٹول نامی مرکبات ہوتے ہیں جو جگر کو نقصان پہنچانے والے اجزاء کے اثرات کو زائل یا انہیں کم کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اور یہ مرکبات کافی میں بیت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب کیفین کے حوالے سے شعبہ طب میں کہا جاتا ہے کہ یہ جگر کے زخموں کا مقابلہ کرتی ہے۔ ڈاکٹر اولیور کینیڈی جو ساوتھمپٹن ​​یونیورسٹی سے بی ایم سی پبلک ہیلتھ جریدے میں شائع ہوئے مطالعے کے مصنف ہیں ، نے کہا: ‘کافی ہر شخص کی رسائی میں ہے اور جو فوائد ہم دیکھ ہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ یہ کافی سنگین بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ بھی ہوسکتی ہے۔