وزیراعلیٰ پنجاب نے عظمی بخاری کو 25 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

291

لاہور: وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے عظمی بخاری کو ہہتک عزت کا نوٹس پریس کانفرنس کے دوران الزامات لگانے پر بھجوایا ہے،  عثمان بزدار کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عظمٰی بخاری 14 روز میں الزامات پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عثمان بزدار کو 12 کروڑ عوام سے معافی مانگنی چاہیے، نوٹس پرعدالت سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپیل کروں گی۔