‘بجٹ کا فائدہ تب ہے جب ہم سودی نظام سے نکلیں گے’

305

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین وقانون قرآن کے تابع ہے بجٹ کا فائدہ تب ہے جب ہم سودی نظام سے نکلیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ  پاکستان اسلام کا قلعہ ہے تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے پاکستان کا آئین وقانون قرآن کے تابع ہے پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،ہم نے مل کر پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے نادارطبقے  کے لئے احساس پروگرام شروع کیاحکومت نے زراعت اور دیگر شعبوں میں ریکارڈ ریونیو حاصل کیا بجٹ کا فائدہ تب ہے جب ہم سودی نظام سے نکلیں گے۔

ایوان میں اظہارخیال کرتےہوئے  ن لیگی رکن    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے100دن میں ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کیا جوبھول گئے منتخب وزیراعظم کو عہدے سے برطرف  کیاگیا اس حکومت کے وزیرخزانہ اور چیئرمین ایف  بی آر 4بار تبدیل ہوچکے ہیں  ملک میں چینی کی  قیمت بڑھ گئی،مہنگائی میں اضافہ ہوا، موجود ہ حکومت میں بے روزگاری سے لوگ تنگ آچکے ہیں ملک کے ہرشخص پر  پونے 2لاکھ روپے کا قروض  ہے۔