ایسی مچھلی جس کا دورانِ حمل 5 سال پر محیط

495

کوئیل کینتھس نامی مچھلی شاید وہ واحد مچھلی تھی اور ہے جس کی بلوغت تک پہنچنے کی رفتار بہت سست تھی۔ یہ 55 سال کی عمر میں جنسی پختگی کو پہنچتی تھی اور اس کا دورانِ حمل 5 سال کا ہوتا تھا۔

فرانسیسی بحریاتی ادارہ IFREMER میں سمندری حیاتیات کے ماہر کیلیگ میہی نے کہا کہ محققین نے کوئیل کینتھس کی عمر کا تعین اُس کی جلد پر جمع ہونے والے نمو کے ذرات سے کیا۔

کوئیل کینتھس ڈائناسور کے وجود سے بھی 170 ملین سال پہلے نمودار ہوئی تھی۔ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا پر شہابِ ثاقب کی برسات کے نتیجے میں جو دنیا کے 3 چوتھائی جانداروں کا خاتمہ ہوگیا تھا، اُس میں یہ مچھلی بھی شامل تھی۔

یہ مچھلی آدھے میل (800 میٹر) کی سمندری گہرائی میں رہتی تھی۔ دن کے اوقات میں یہ مچھلیاں زیرِ سمندر آتش فشاں پہاڑوں میں کبھی اتنہا اور کبھی گروہ میں رہا کرتی تھیں۔ مادہ نر سے زیادہ بڑی ہوتی تھی۔ لمبائی میں سات فٹ (دو میٹر) تک تھی اور وزن 110 کلوگرام تھا۔