روسی حدود میں داخل ہونے والے برطانوی جنگی جہاز پر انتباہی فائر

150

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے بحیرئہ اسود میں برطانوی جنگی جہاز پر انتباہی فائر کردیے۔ روسی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روس نے برطانیہ کے جہاز ایچ ایم ایس ڈیفنڈر کے قریب آنے پر تنبیہ کرتے ہوئے راستے میں بم گرائے اور انتباہی فائرنگ کی۔ ماسکو کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ کے جنگی جہاز نے روس کے علاقائی پانیوں کی حدود پار کی تھیں اوربرطانوی جہاز کریمیا کے نزدیک علاقائی آبی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ اس سلسلے میں ماسکو میں برطانوی دفاعی اتاشی کو وزارتِ دفاع میں طلب بھی کیا گیا۔دوسری جانب روس کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے جواب میں کی طرف سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔