مصر میں ریل گاڑیوں کو حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق‘ 46 مسافر زخمی

205
مصر: حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی کی بوگی کو نقصان پہنچا ہے‘ موقع پر شہری جمع ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں 2ٹرین حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 46 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پہلا حادثہ مصر کے شہر حلوان کی بستی کفر العلو میں پیش آیا، جہاں سامان بردار ٹرین 2بسوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 2مزدور جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسرا حادثہ شمالی شہر اسکندریہ کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں ٹرین انجن پلیٹ فارم پر پہلے سے کھڑی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے،جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین انجن کی رفتار کم ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔