سعودی سفیر نے اسناد قطری وزیرخارجہ کو پیش کردیں

189
دوحہ: سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن کو اسناد پیش کررہے ہیں

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دوحہ میں تعینات سعودی سفیر منصور بن خالد بن فرحان السعود نے اپنی سفارتی اسناد قطری وزیر خارجہ کو پیش کیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو اسناد پیش کرنے کی تقریب کے موقع پرقطر کے وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم نے سعودی سفیر کی پیشہ وارانہ ذمے داریوں میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔