برکینا فاسو: پولیس قافلے پر گھات لگا کر حملہ‘ 11 اہل کار ہلاک

162

واگادوگو (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں نامعلوم مسلح افراد نے امدادی مشن پر جانے والے پولیس قافلے پر گھات لگا کر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 11 اہل کار ہلاک اور 4 لاپتا ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جنگ زدہ علاقے میں ریلیف مشن کے لیے جانے والی پولیس پارٹی کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ لاپتا ہونے والے چاروں پولیس افسران کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں اغوا کرلیا گیا ہے۔