کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ ہزاروں ایکڑ رقبہ خاکستر

272
کیلیفورنیا: نقل مکانی کرنے والے شہری بڑھتی ہوئی آگ کو دیکھ رہے ہیں‘ فائر بریگیڈ قابو پانے کی کوشش کررہا ہے

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شدیدگرم اور خشک موسم کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے باعث قریبی علاقوں کے مکینوں نے جان بچانے کے لیے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لاس پیدریس نیشنل فاریسٹ کے علاقے میں بھڑکنے والی آگ اب تک 2ہزار 877 ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔